Tuesday January 21, 2025

خواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب بالکل نہ ڈریں خواتین ڈاکٹرز بلا خوف کام جاری رکھیں،طالبان کمانڈر کا بیان

کابل : افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک اسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔عبدالحمید حماسی کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز بلا خوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں۔ موجودہ نظام سے قبل اکثر خواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب بالکل نہیں ڈرنا چاہئیے۔طالبان کمانڈر نے مزیدکہا کہ افغانستان کی خواتین ڈاکٹرز ہماری مائیں پہنیں ہیں۔یہاں واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ کے بعد امریکا نے بالآخر ہتھیار ڈالے اور انخلا شروع کیا۔امریکی انخلا شروع ہوتے ہی طالبان، جو 2001 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے برسر پیکار تھے، برق رفتاری سے مختلف اضلاع پر قبضہ کرتے ہوئے کابل کے صدارتی محل تک پہنچ گئے۔

ملک کے کون کون سے علاقوں میں بادل برسیں گے اورکہاں سورج آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

فی الحال طالبان نے حکومت سازی اور دیگر سیاسی امور سے متعلق اعلان نہیں کیا اور صرف عالمی برادری سے کہا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور مل کر چلنا چاہتے ہیں،طالبان نے ملک میں موجود تمام افراد کے لیے عام معافی کا بھی اعلان کیا ہے۔ ممکن ہے کہ آئندہ چند روز میں طالبان افغانستان میں حکومتی ڈھانچے کا اعلان کریں۔ قوی امکان اس بات کے ہیں کہ طالبان پارلیمانی یا صدارتی نظام حکومت کے بجائے خلافت کو ترجیح دیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کون سے طالبان رہنما ہیں جو اہم عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں طالبان کی اعلیٰ قیادت میں شامل چند رہنماؤں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے اس حوالے سے دنیا کے تمام ہی ممالک اپنی اپنی پالیسی ترتیب دے رہے ہیں کہ آیا طالبان کے اقتدار کو قبول کرنا چاہیے یا نہیں اور اسی حوالے سے پاکستان کی حکومت بھی غور و خوض کررہی ہے۔

امریکی ایسی قوم کا دفاع نہیں کرسکتے جس کے رہنما بھاگ گئے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر شرمندگی نہیں، اپنے مشن میں کامیاب ہوئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن

FOLLOW US