دبئی : آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کے میچز 17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے جب کہ سپر 12 ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی سٹیڈیم میں ہوگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جب کہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جب کہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھا گیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا بل منظور کر لیا
آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب کھیلوں کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے، یو اے ای میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے،قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا
Mark your calendars 📆
Get ready for the 2021 ICC Men’s #T20WorldCup bonanza 🤩
— ICC (@ICC) August 17, 2021