Thursday January 23, 2025

عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں،فواد چوہدری نے یہ بیان کیوں اور کس کیلئے دیا؟؟؟

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ایک بیان میں کیا ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے کہ آخر افغانستان کو دئیے جانیوالے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گئ یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ یہ کیا ہےکہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے

بھارتی شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم ، مزارشریف قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

پاکستان کے طالبان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے، چمن بارڈر کھولنےکا فیصلہ

FOLLOW US