Monday January 20, 2025

بھارتی شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم ، مزارشریف قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی : بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ، مزارشریف میں قونصل خانہ بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر رہا ہے اور وہاں تعینات اپنے تمام سفارتکاروں اور سکیورٹی حکام اور دیگر بھارتی شہریوں کو نکال رہا ہے ، اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مزار شریف میں حالات اتنے اچھے نہیں ہیں ، اس لیے قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے اور وہاں تعینات تمام سفارت کاروں اور سکیورٹی حکام کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے، کابل میں بھارتی سفارت خانے کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث کمرشل پروازیں بند ہو رہی ہیں اس لیے تمام بھارتی شہری پروازیں بند ہونے سے پہلے سفر کا انتظام کریں۔

افغانوں کو مارنا بند کیا جائے: کرکٹر راشد خان کی اپیل ہم امن چاہتے ہیں ، اکیلا نہ چھوڑا جائے : لیگ سپنر کا ٹویٹر پیغام

افغانستان میں کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فلائٹس بند ہونے سے پہلے فوری طور اپنے بھارتی ملازمین کو کام سے ہٹا دیں ، افغانی یا دیگر غیر ملکی کمپنیوں میں کام کرنے والے شہری بھی فوری طور پر اپنے مالکان کو بھارت کے سفر کا کہہ دیں اس کے لیے بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق تمام بھارتی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے یا افغان دارالحکومت کابل میں موجود بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروائیں اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں کام کرنے والے میڈیا کے افراد کو بھی سفارت خانے سے بریفنگ لینے کا کہا گیا ہے

حرا مانی کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ کے ساتھ رقص کرنے والی لڑکیوں نے ایسے کپڑے پہن لیے کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

FOLLOW US