Monday May 6, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 31 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاؤن لگایا گیا لاک ڈاؤن 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئے جائیں گے، اِن ڈور ڈائننگ بند کر کے آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتےاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔

ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی

دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

پہلے آؤ پہلے پاؤ۔۔ حکومت نے نوجوانوں کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔۔ 15ارب سے زائد کی رقم تقسیم۔۔ نوجواں کیلئے بڑی خوشخبری

FOLLOW US