Sunday May 19, 2024

ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی : ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، لیگی کارکنان نے مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کرنے اور شہباز شریف و نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ نے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاؤس پر کراچی ڈویژن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔ ‏کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاؤس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور ‏نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ‏مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ ‏کر لیا۔‏کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کونہیں مانتے۔

افغانستان: طالبان کا تیسرے صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ

کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئےٹکٹس کی بندر بانٹ منظورہیں پیسے لے کر ٹکٹس ان کوجاری ‏کئے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی ‏تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرا لیں، مسلم لیگ ن کے 2سینئر رہنماؤں ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔اس موقع پر ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ذوالفقارعلی بھٹوکے ساتھ مل کرکام کیا ہے، آج میں اپنے والد کی پارٹی میں جارہا ہوں، نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سےعزت چاہیے لیکن ہمیں نواز شریف نے بےعزت کیا۔

پہلے آؤ پہلے پاؤ۔۔ حکومت نے نوجوانوں کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیئے۔۔ 15ارب سے زائد کی رقم تقسیم۔۔ نوجواں کیلئے بڑی خوشخبری

ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیسرے نمبر کی پارٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے ترجیح دی گئی، ن لیگ کے 22 سے23 اراکین کے باوجود ہمیں حکومت بنانے نہیں دی گئی۔سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ زرداری خاندان سے بہت پرانا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر بادکہہ دیا،بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قد آور شخصیت نہیں ہے۔

FOLLOW US