Sunday November 24, 2024

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 50 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پشاور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 50 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 150 فیصد تک اضافہ کیا گیا، ان ادویات میں شوگر، کینسر سمیت جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی 50 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ شوگر، کینسر سمیت جان بچانے والی زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں15 سے 150 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں ہفتے میں یہ دوسری بار ادویات اور سالٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی میڈیکل اسٹورز اور مارکیٹ سے بیشتر ادویات غائب ہوگئی ہیں۔ جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

خیبرپختونخواہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں باربار اضافے سے غریبوں کو علاج کی سہولت سے محروم کیا جارہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ دوسری جانب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کو زندہ درغور کرنے کے مترادف ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے سونامیوں کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں۔ڈیڑھ ماہ میں چار مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے۔ حکمران مہنگائی کے آگے بندھ باندھنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ قراردا د میں مطالبہ کیاگیا کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اورتمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر قسم کی ادویات مفت فراہم کی جائیں۔

عشق نے غالب یہ حال کردیا۔محبوبہ سے ملنے جانےوالا عاشق پکڑا گیا۔ پھر اس کے ساتھ جو ہوا،ویڈیودیکھ کر آپ کوبھی پتہ چل جائےگا

FOLLOW US