Sunday January 19, 2025

عشق نے غالب یہ حال کردیا۔محبوبہ سے ملنے جانےوالا عاشق پکڑا گیا۔ پھر اس کے ساتھ جو ہوا،ویڈیودیکھ کر آپ کوبھی پتہ چل جائےگا

ظفروال (نیوز ڈیسک) ظفروال گاؤں وریام میں عاشق کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے عاشق کے آدھے سر کے بال، آدھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ظفروال کے وریام میں رات کے اندھیرے میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا، دیہاتیوں نے منظور نامی شخص کی خوب درگت بنا کر رسیوں سے باندھا اور آدھے سر کے بال آدھی مونچھ اور آدھی بھنویں مونڈ ڈالیں اور کئی گھنٹے کمرے میں بند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس میں گاؤں کے لوگوں کو عاشق کی آدھی مونچھ، آدھا سر اور آدھی بھنویں مونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوازشریف کا ویزا مسترد کروانے کے لیے جمائما کے بھائی کی جانب سے پریشر ڈالے جانے کا انکشاف

پولیس کا کہنا ہے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر ایسا غیر قانونی فعل کیا ہے، درخواست موصول ہونے پر پولیس تھانہ ظفروال نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، شوہر کی درخواست پر پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل گاڑھو شہر کی بینظیر لاکھو نے رجب علی انڑ سے پسند کی شادی کی جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والے خوش نہ تھے،،لڑکی کے والد حمزہ لاکھو نے برادری میں فیصلہ رکھا۔فیصلے میں لڑکی کو اپنے گاؤں بلوالیا، لڑکی پر تشدد کیا اور پانی میں ڈبو کر قتل کردیااور پھر خاموشی سے دفن کردیا۔اطلاع ملنے پر لڑکی کے شوہر رجب انڑ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر داخل کرادی جس کے بعد پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے باپ حمزہ لاکھو کو گرفتار کرلیا ہے باقی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

شیخ رشید کے نئی جماعت میں شامل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی

FOLLOW US