Sunday January 19, 2025

نذیر چوہان کو دل کی تکلیف، کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا،شہزاد اکبر سے معافی بھی مانگ لی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارڈیالوجی ہسپتال سے ان کاایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شہزاد اکبر سے معافی مانگی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ’ میں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے جو بیان دیا تھا اس پر شہزاد اکبر کی وضاحت آگئی ہے جس کو میں تسلیم کرتا ہوں اور میں ان سے معذرت کرتا ہوں کہ اگر ان کو میرے بیان کی وجہ سے تکلیف ہوئی ہو، اللہ تعالی ان کے بچوں کو سلامت رکھے۔’ واضح رہے کہ نذیر چوہان کےخلاف تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمہ میں چند روز قبل ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترکی , 17 صوبوں کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ، بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری

پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

FOLLOW US