ترکی : ترکی کے جنگلات میں دو روز سے لگی خوفناک آگ بجھانے کا کام جاری ہے تاہم بیس مقامات ایسے ہیں جن میں ابھی بھی ریسکیو کارروائیوں میں چار ہزار سے زائد اہلکار جنگلات کی آگ کو بجھانے کے لئے زمینی اور فضائی آپریشن کے ذریعے مصروف عمل ہیں ،ترکی بھر میں دو روز سے جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے،اس آگ کی لپیٹ میں آ کر اب تک تین افراد جاں بحق جبکہ 140 سے زائد زخمی ہو گئے ہیںمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائر فائٹر آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہیں،ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا¶ں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔جنگلوں میں لگی آگ آبادی تک پہنچ گئی ہے،
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب، وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی تمام منصوبہ بندی پر پانی پھر گیا
ترک وزیر جنگلات کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آتشزدگی میں قابو پانے میں وقت لگے گا،متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔سیاحتی مقام مرمر یس میں کئی گھر اور ہوٹل بھی آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔۔فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17صوبوں میں 63 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی تھی جن میں سے چالیس مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری
حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں آگ لگنے کے نتیجے میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ’#PrayForTurkey‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایک صارف نے آگ لگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوفناک فلم کی طرح ہے ایک صارف نے خوفناک تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے لئے دعا کریں، اللہ ان کو اس آفت سے بچائے اور سلامت رکھے۔ایک صارف نے ترکی میں آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ علاقوں میں آگ لگنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ ترکی کو دعا¶ں کی ضرورت ہے۔