Saturday November 23, 2024

پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد : پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 1 روپے 71 پیسے کے اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ 35 پیسے اضافے سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے، یعنی یکم اگست سے ہو گا۔ نوٹیفیکیشن اگلے 15 روز کیلئے جاری کیا گیا ہے، 15 اگست کو قیمتوں پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ روز معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔ شہباز گل نے کہا کہ یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی اور مریم نواز کے ساتھ اختلافات کس چیز پر ہیں؟سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US