Monday January 20, 2025

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف ن لیگ کی مضبوط نشست چھیننے سے صرف چند قدم دور

سیالکوٹ : پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف ن لیگ کی مضبوط نشست چھیننے سے صرف چند قدم دور، 70 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، حکمراں جماعت کے امیدوار کی لیڈ 5 ہزار سے زائد ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 165 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں ، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 39 ہزار 883 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی 34 ہزار 326 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، بابر اعظم بدستور پہلے ، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر

ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے حوالے سے معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بلا کامیاب ہوچکا ہے۔ اس سے قبل حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل جزوی طور پر متاثر ہوا۔ ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔پولنگ اسٹیشن وارڈ 122 اور 123 پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں رینجرز نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچائوکرایا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور رینجرز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔ خیال رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 38 پر کل 8 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ پی پی 38 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 422 ہے، جن کے لئے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ، حلقہ میں مردوں کیلئے 262 اور خواتین کیلئے 225 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔

اسلام آباد میں سیلابی صورتحال.گھر کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

FOLLOW US