Tuesday November 26, 2024

اسلام آباد میں سیلابی صورتحال.گھر کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کے باعث ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ای الیون 2 کے گھر کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہوا جہاں متاثرہ فیملی رہائش پذیر تھی ، ایم سی آئی نے متاثرہ فیملی کو ریسکیو کرکے پی اے ایف ہسپتال منتقل کیا ، جہاں دوران علاج شہری کاشف یاسین کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم مختلف پلازوں اور گھروں کی بیسمنٹ میں کھڑے پانی کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ہندو برادری کے نوجوان کی بکری سے شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ، مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ، سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد پارہ نے دوسر ی بار کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

اسی طرح نالہ لئی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے لگے ہیں جب کہ طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے، ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں ، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے ، انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں، انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں ، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیدپور کے مقام پر 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر 103 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی اور آج رات بھی اسی شدت کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔

FOLLOW US