Sunday May 19, 2024

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، بابر اعظم بدستور پہلے ، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر

دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ، بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور دوسری جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ۔ چوتھی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کی روز ٹیلر ، پانچویں پر ارون فنچ ، چھٹی پر انگلینڈ کے جونی بریسٹو ، ساتویں پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، آٹھویں پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوانٹن ڈی کک ، نویں پر ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ اور دسویں پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ہیں ۔

اسلام آباد میں سیلابی صورتحال.گھر کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

بولنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں ، نیوزی لینڈ کی ٹرینٹ بولٹ پہلے ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے ، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے ، انگلینڈ کے کرس ووکس چوتھے ، بنگلہ دیش کے مہدی الحسن پانچویں ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری چھٹے ، بھارت کے جسرپریت بمراہ ساتویں ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نویں اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دسویں نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13ہویں نمبر پر ہیں ۔ آل راو¿نڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں ۔ افغانستان کے محمد نبی دوسرے ، انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے ، افغانستان کے راشد خان چوتھے ، نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر پانچویں ، انگلینڈ کے بین سٹوک چھٹے ، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈ ہوم ساتویں ، آٹھویں نمبر پر پاکستان کے عماد وسیم ، نویں نمبر پر بھارت کے رویندرا جدیجا جبکہ دسویں نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا ہیں ۔

قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد پارہ نے دوسر ی بار کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

FOLLOW US