Wednesday January 22, 2025

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد : حکومت نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 840 بلاک شناختی کارڈز کو مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد 14 اگست تک ملک چھوڑ دیں تاہم 14اگست تک آن لائن ویزے کی درخواست دینے والوں کی فیس معاف کردیں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ایک افغان کرنل کے گھر سے بھی پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد ہو ا ، طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد کیا ، ایوب کاکی کے گھر سے برآمد ہونے والے پاکستانی شناختی کارڈ پر چمن کارہائشی پتہ درج ہے۔

’ نتائج تسلیم کیے اور نہ کروں گی‘مریم نواز شریف نے دبنگ اعلان کردیا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا ، افغان کرنل کےگھر سے برآمد شناختی کارڈ 2002ء میں جاری ہوا اور 2007ء میں اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی پر سوالات اُٹھ گئے ہیں ، سب سے زیادہ یہی سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ ایک افغان فوجی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی برآمد ہوا تو یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ آخر یہ شناختی کارڈ کیسے بنوایا گیا اور اس شناختی کارڈ کو بنوانے میں کس نے افغان کرنل کی مدد کی۔ اسی طرح سندھ میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا 60 فیصد عملہ کرپٹ نکلا، پیسے لے کر دہشت گردوں اور مختلف ممالک کے ایجنٹوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کر دیے ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر نادرا میں بڑے پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث سرکاری افسران کے گروہ کو بے نقاب کر دیا ، اس حوالے سے جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان میں نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اور ایجنٹ شامل ہیں۔

راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے کی تشدد سے ہلاکت،غمزدہ ماں صدمہ برداشت نہ کر سکی

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کا کہنا ہےکہ اس کام کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج درپیش آئے اور نقصان بھی ہوا ، نادرا کے افسران بھاری رقم لے کر افغان کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں، ملک کے خلاف کام کرنے والی کالعدم قوم پرست جماعتوں کے کارندوں اور مختلف ممالک کے ایجنٹوں کو بھی جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ جاری کرچکے ہیں ، حکام کا کہنا ہےکہ نادرا کے افسران نے افغانی ، بھارتی ، برمی اور بنگالی شہریوں کے بھی جعلی شناختی کارڈ بنا ڈالے ،اس کے علاوہ نادرا کے افسران اہم سرکاری ڈیٹا کے ہیر پھیر میں بھی ملوث ہیں۔

FOLLOW US