Tuesday January 21, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ گرفتار

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایماء پر پولیس ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتار کر رہی ہے جبکہ گجرانوالہ پولیس نے عطاءاللہ تارڑ کو پانچ کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا احتجاج کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی؟پہلے پولنگ سٹیشن سے ن لیگی کارکنوں کو باہر نکال کر ٹھپے لگائے گئے اور اب کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاء اللہ تارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا، فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ،عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ابتک ہمارے 18 سے بیس رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارت کو مدد کیلئے پکارنےکا بیان، ن لیگی امیدوار نے وضاحت پیش کر دی میں انتظامیہ سے مخاطب تھا کہ آخر کس کو پکاروں، کیا میں بھارت کو پکاروں؟

FOLLOW US