Wednesday January 22, 2025

پاکستان کے مشہور و معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دے دیا۔

کراچی : پاکستان کے مشہور و معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کے نزدیک بہترین کامیڈین کون ہے؟ اس پر انور مقصود نے کہا کہ میرے نزدیک بہترین کامیڈین شیخ رشید ہیں ، جب کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بہترین اداکار ہیں۔ انور مقصود سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’علامہ اقبال‘۔ انور مقصود سے سوال ہوا کہ آپ کے نزدیک بہترین شاعر کون ہیں تو انہوں نے کہا فیض صاحب ، انور مقصود سے سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ گلوکار کون ہے ، انہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کا نام لیا اور کہا جنہوں نے پی ایس ایل کا گانا گایا ہے۔

’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

میزبان نے انور مقصود سے کہا کہ اگر آپ کو خلیل الرحمان قمر کو ایک مشورہ دینا ہو تو کیا دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا بھائی صاحب بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن تھوڑے بپھرے ہوئے ہیں وہ واحد لکھنے والے ہیں جو پیدا ہوتے ہی باپ سے لڑ پڑے ہوں گے، انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھوڑا غصہ کم کیا کریں اور جہاں خواتین بیٹھی ہوں وہاں تو بالکل غصے کا اظہار نہ کریں۔ انمٹرویو کے دوران انور مقصود سے کہا گیا کہ اگر آپ سے فلم لکھنے کے لیے کہا جائے تو کیا آپ لکھیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا میں فلمیں اس لیے نہیں لکھتا کیوں کہ میں آئٹم نمبر نہیں لکھ سکتا اور آئٹم نمبر کے بغیر فلم ہٹ ہی نہیں ہوسکتی ، میں فلمیں لکھوں گا لیکن ابھی وقت نہیں ہے ابھی تھوڑا ماحول بدلے ابھی جو فلموں کا ماحول ہے وہ مزے کا نہیں ہے۔

کوٹلی، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

FOLLOW US