Wednesday January 22, 2025

کوٹلی، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

کوٹلی: آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے دوران پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔ پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔ قبل ازیں کوٹلی میں ہی پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، شیخ رشید

’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

FOLLOW US