Wednesday January 22, 2025

’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

ممبئی: بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرااور ان کے ساتھی ریان تھورپے فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھااور اب انہیں عدالت نے 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اداکارہ نے راج کندرا کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس “ کے ساتھ تعلق سے انکار کر دیاہے اور ان کے مطابق ’ جنسی خواہشات کو ابھارنے والے مواد ‘ اور فحش فلموں میں فرق ہو تاہے ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے شوہر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں ۔

مہوش حیات کی وزیرا عظم بننے کی خواہش، کس سیاسی جماعت سے متاثر ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ہارڈ ڈسک اور کمپیوٹر تحویل میں لیا تھا ، جس میں سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد ہوئی تھیں ، اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کندرا کی ’ ویان انڈسٹریز ‘ سے استعفیٰ کیوں دیا تھا ۔پولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا کلیدی کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

اگلے 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

FOLLOW US