Tuesday November 26, 2024

شاباش میرے بچوں ووٹ چوری نہ ہونے دینا ، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینا ، مریم نوازکا ٹویٹ

مطفرآباد : آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے مریم نواز نے کارکنوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ کنٹرول روم اور حلقوں میں موجود ن لیگ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں ، شاباش میرے بچوں ووٹ چوری نہ ہونے دینا ، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینا۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ، پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے ، الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے ، اس ضمن میں جاری کردہ اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے ، فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا جب کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔

کوٹلی، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی، پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، الیکشن میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ، آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر آج انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جہاں آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل ہیں ، اس سلسلے میں 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں ہی پولنگ ہوگی جب کہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

FOLLOW US