Thursday April 25, 2024

آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی

کوٹلی: آزاد کشمیر میں الیکشن ڈے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔ دوسری جانب راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پولنگ بوتھ بند کردیا گیا ہے اور ووٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہو سکا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

’ فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے ‘شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے آ گئیں

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں سکردو ائیرپورٹ پراتنی پروازیں پہنچ گئیں کہ جان کر سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا

FOLLOW US