Sunday January 19, 2025

کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے لیے بے حد فکر مند ہوں،کراچی معاشی حب ہے شہر کی ترقی سے ملک کی ترقی ممکن ہے،کراچی کے عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیرا عظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے فردوس شمیم نقوی کو استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں حالت کشیدہ، عوام پی پی حکومت سے تنگ ہے،سٹینڈنگ کمیٹیوں میں اپوزیشن ممبران کو نمائندگی نہیں دی جاتی، صوبائی حکومت 13سالوں میں ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی، کراچی میں ایم این اے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں حکومت کا پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ،کیاہونیوالا ہے ؟ جانیں

دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر سلمان خان نے خاموشی توڑدی

FOLLOW US