Monday May 6, 2024

وزیرا عظم عمرا ن خان کا فون ہیک کرنے کا معاملہ، پاکستان نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب اسرائیلی سافٹ ویئر کے استعمال سے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کے فون ہیک کرنے کا معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کریں،اقوام متحدہ اصل حقائق منظر عام پر لائے اور اس میں ملوث بھارتی عناصرکا محاسبہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کی اسرائیلی سپائی ویئر کے استعمال اور جاسوسی کے بارے رپورٹس دیکھی ہیں جن پر تشویش ہے،بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کردیا ہے۔

”شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے مجھ سے برہنہ ہو کر آڈیشن دینے کیلئے کہا اور اب۔۔“نوجوان ماڈل نے خاموشی توڑ دی

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی حکومت وزیرا عظم عمران خان سمیت غیر ملکیوں کی بھی جاسوسی کرتی رہی ہے، پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پرزور مذمت کرتا ہے۔بھارتی جاسوسی آپریشنز ذمہ دارانہ ریاستی طرز عمل اور عالمی اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافی آوازوں کی جاسوسی راشٹریہ سوک سنگ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بے جی پے) کاپرانا سبق ہے،مقبو ضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور پاکستان مخالف گمراہی پھیلانا بھارتی ایجنڈا ہے، دنیا نام نہاد بھارتی ’ جمہوریت ‘ کے اصل چہرے سے واقف ہے، ہندوستانی جمہوریت کی اصلیت کرانیکل اور یورپی یونین ڈس انفولیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے متعلق تمام انکشافات پر انتہائی قریبی اور گہری نظر ہے،پاکستان بھارتی زیادتیوں پر مناسب عالمی فورمز کی توجہ مبذول کرائے گا۔

غریدہ فاروقی نے قربانی پر جانور حلال کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

FOLLOW US