Sunday January 19, 2025

مفتی عبد القوی نے خفیہ نکاح کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد : تنازعات کی وجہ سے شہرت پانے والے مفتی عبد القوی نے اعتراف کر لیا ہے کہ انھوںنے خفیہ نکاح کر لیا ہے۔ اس بات کا اعتراف انھوںنے سینئر صحافی مبشر لقمان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ 40روزقبل انھوںنے ایک خاتون سے باہم رضا مندی سے نکاح کر لیا تھا۔مفتی عبد القوی کا کہناتھا کہ دین اسلام نے نکاح کو بے حد آسان بنایا ہے۔ میں نے خاتون سے پوچھا تھا کہ میں آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، جس پر خاتون نے رضا مندی ظاہر کردی، جس کے بعد ہم نے بغیر کسی کو بتائے نکاح کر لیا ہے۔خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق اسلام آباد کے ایک بہت بڑے خاندان سے ہے اور وہ نہایت شریف خاتون ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی صاحب اولادہوں اور خاتون بھی، ہم دونوں نے یہ بات اپنی اولاد کو بھی نہیں بتائی اور خاموشی سے نکاح کر لیا

تمہارے بیٹے تو! مریم نواز کے جمائما پر افسوسناک لفظی حملے، کپتان کی پہلی اہلیہ نے بھی کھری کھری سنا دیں

عابد شیر علی لندن میں شہری سے الجھ پڑے، گالیوں کا تبادلہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

FOLLOW US