Thursday May 2, 2024

تمہارے بیٹے تو! مریم نواز کے جمائما پر افسوسناک لفظی حملے، کپتان کی پہلی اہلیہ نے بھی کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ’میں نے ایک دہائی تک میڈیا اور سیاست دانوں کی طرف سے یہود دشمنی پر مبنی حملوں (جن میں قتل کی دھمکیاں اور میرے گھر سامنے مظاہرے شامل تھے) کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہےجمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مریم نواز شریف نے آج اعلان کیا ہے کہ میرے بچے ’یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔خیال رہے کہ جمائما کا یہ بیان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران کی گئی ایک تقریر کے بعض جملوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

جمائما خان اور مریم نواز میں تلخی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رد عمل بھی آگیا

مریم نواز شریف عمران خان کی جانب سے ان کے بیٹے پر کی گئی تنقید کا جواب دے رہیں تھیں۔مریم نواز نے پیر کے روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ’عمران خان کہتا ہے کہ وہ نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ وہ کہتا ہے اس کے پاس پولو کے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی، لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ’وہ (جنید) نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔

عابد شیر علی لندن میں شہری سے الجھ پڑے، گالیوں کا تبادلہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

FOLLOW US