Sunday January 19, 2025

عابد شیر علی لندن میں شہری سے الجھ پڑے، گالیوں کا تبادلہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی ایک ریسٹورنٹ میں کھانےکی میز پر لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں لیگی رہنما کو تلخ کلامی اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔لیگی رہنما اپنے کچھ قریبی لوگوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے کہ کسی پاکستانی شہری نے جاکر ان سےکہا۔ آپ عوام کے پیسوں سے کھانا کھا رہے ہیں۔ جس پر عابد شیر علی سیخ پا ہوگئے او ر یہ بات کہنے والے کو بلند آواز میں نازیبا کلمات کہناشروع کردیے جن میں سے ایک جملہ یہ تھا۔ ” تیری بہن دے پیسیاں دا کھا ریا واں ”

فحش فلمیں بنانے کا الزام ، شلپا شیٹھی کے شوہر 23 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

(تمھاری بہن کے پیسوں کا کھانا کھا رہا ہوں)۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنما کو بدکلامی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) سے ہمدردی رکھنے والوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بنا ثبوت کر یہ کہا جائے کہ وہ کرپشن کے پیسوں کاکھانا کھا رہا ہے تو اس کا غصے میں آجانا فطری سی بات ہے۔عوامی مقامات پر اس قسم کی بد تہذیبی کر کے لوگوں کو اشتعال دلایا جائے گاتو وہ گالیاں ہی دیں گے۔

عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا ، شہبازگل

FOLLOW US