Monday January 20, 2025

قبضہ مافیا کیخلاف ویڈیو بنانے والاریئل اسٹیٹ ایجنٹ بچوں کے سامنے قتل

کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دن دہاڑے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اظہر اقبال کو اس کے بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پیچھا کر کے اظہر اقبال کو قتل کیا۔قتل کے وقت مقتول گاڑی میں بچوں کے ساتھ ہی موجود تھے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں 2 ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقتول ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اظہر اقبال نے رواں سال جنوری میں قبضہ مافیا کے خلاف چھت سے ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے بتایا کہ گلستان جوہر کی آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئرنگ سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضہ میں مبینہ طور پر رفعت زمان کیانی اور خالد زمان کیانی پولیس اور ڈی سی ایسٹ کی مدد سے ملوث ہیں۔

اللہ پاک کا ایک نام صرف 10منٹ پڑھیں اور پھر سو جائیں ایسا عمل جس کے کرنے سے آپ کا رزق کشادہ اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی

مقتول نے یہ ویڈیو ماہ جنوری میں بنائی اوراس کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنسز بھی کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کرایا گیا۔ پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے اظہر ارائیں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کا ایک گروہ سے 400 گز زمین پر تنازعہ چل رہا تھا، زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، مقتول ٹھیکیداری اور زمینوں کی فروخت کا کام کرتا تھا، مقتول قبضے کے خلاف احتجاج اور کراچی پریس کلب پر کانفرنس بھی کرچکا ہے، اظہر آرائیں کو بچوں سے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،متقول دیگر قبضہ مافیا کے خلاف بھی سرگرم تھا۔

اثرورسوخ کی انتہا، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ایک سینیٹر کی بھتیجی، ایک سینیٹر کی سالی، ایک وزیر کی چچا زاد بہن نکلی

News Source: UrduPoint

FOLLOW US