Sunday January 19, 2025

اثرورسوخ کی انتہا، ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ایک سینیٹر کی بھتیجی، ایک سینیٹر کی سالی، ایک وزیر کی چچا زاد بہن نکلی

اسلام آباد : شہرِ اقتدار میں فینسی نمبر پلیٹ کے معاملے پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے والی خاتون کا تعلق انتہائی با اثر سیاسی خاندان سے نکل آیا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ولایت ترکئی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون کے بہنوئی ذیشان خانزادہ بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر ہیں۔ خاتون کے چچا زاد بھائی شہرام ترکئی خیبر پختونخوا میں صوبائی وزیر بلدیات ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں مہنگی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ایک ٹریفک وارڈن نے خاتون کا چالان کیا اور اس کی گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی تھی جس پر خاتون نے جھگڑا بھی کیا تھا۔

لبیک اللھُم لبیک، عازمین حج حرم مکی پہنچ گئے آج کے روز سے طواف قدوم کا آغاز ہو گا

FOLLOW US