Sunday January 19, 2025

پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر ‏دیا۔

اسلام آباد : پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر ‏دیا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ‏پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی۔ایازبٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کےخلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔ایازبٹ کے الزامات پر پنجاب بار نے ابتدائی کارروائی میں حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس ‏معطل کر دیا۔

FOLLOW US