Tuesday May 14, 2024

مفتی عزیز الرحمن کیس ، تفتیش کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

لاہور:انویسٹی گیشن پولیس نے مدرسے کے طالب علم سے مفتی عزیز الرحمن کی زیادتی کیس میں چالان مکمل کرلیا ہے۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق چالان میں مفتی عزیز الرحمن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے اور اس کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو اور مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسکیوشن برانچ کو جمع کرایا جائے گا۔ پراسکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔

سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی

1 لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے ، مریم نواز ایک مرتبہ پھر تنقیدکی زد میں قیمتی جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

FOLLOW US