Monday January 20, 2025

15 جولائی تک ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روک دی جائیں گی

راولپنڈی : ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے بتایا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں کورونا 19 کے ڈیلٹا قسم کے 15 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ تمام سرکاری ملازمین 15 جولائی تک اپنی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں ورنہ ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج

۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الطفر پر عوام نے کورونا ایس او پیز پر کافی حد تک عمل کیا۔ اب لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں اور عید کا مزہ خراب ہو تاہم ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، کورونا مزید بڑھنےکا خطرہ ہے لہٰذا تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن کروائیں۔

ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا جن شرائط پر اتفاق ہوا تھا ان کی عدم تکمیل پر قرض کا اجرا روکا گیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑھتے کورونا کیسز پر مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے، ملک گیر لاک ڈاؤن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو باعث تشویش ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27 فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار520 ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار476 ہوگئی ہے

FOLLOW US