Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ اسلامپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے کے لیے ثناء منظور اور اپنے وکیل محمدایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت میں پیش ہوئیں، مدعیہ کے ساتھ اس کا وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھا۔

ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر قرض کا اجرا روک دیا جن شرائط پر اتفاق ہوا تھا ان کی عدم تکمیل پر قرض کا اجرا روکا گیا

عدالت کا تقدس پامال کیا گیا۔ اس دوران حسان نیازی نے سابقہ شوہراور میرے خلاف غلیظ زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ حسان نیازی نے 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ انہیں احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے اُنہیں اور مرحوم شوہر کو بھی گالیاں دیں،کپڑے پھاڑ ڈالے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ عدالت کے روسٹرم پر ہی میرے اور ثناء منظور کے دوپٹے کھینچے۔ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی ٹائی پکڑ کر مکوں سے تشدد کیا۔ اس کو جان سے مارنے کے لئے گلہ دبا دیا۔اس کا سانس بند ہونے لگا کہ اس دوران دیگر وکلاءنے آکر ایازبٹ کو ان سےچھڑوایا۔پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،مگر حسان نیازی ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور ہمیں کافی دیر احاطہ عدالت میں روکے رکھا۔ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، مقدمہ میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کرانے والی شہزادی نرگس نے خود کو نواب اکبر بگٹی کی بیوہ ظاہر کیا جب کہ پولیس نے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

بنگلہ دیش میں پستہ قد گائے رانی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے اعزاز کی دعویدار

FOLLOW US