Tuesday November 26, 2024

اب جو عوام کے مسائل حل نہیں کرے گا وہ بیورو کریٹ گھر جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کی رفتار بڑھانے کے لیے وزیر اعلیٰ کپیسٹر لگانے جا رہے ہیں، اب جو عوام کے مسائل حل نہیں کرے گا وہ بیورو کریٹ گھر جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ صرف ان کی لوٹ مار پالیسی سے اختلاف ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اب سمجھ آگیا ہوگا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کیے بغیر نہیں جا سکتی، کشمیر کے الیکشن میں بھی اپوزیشن کے ہوش مزید اڑا دیں گے۔معاون خصوصی پنجاب کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن منہ کے بل گرنے کے بعد حواس اپنے بحال کر رہی ہے،

مون سون کا سلسلہ پاکستان میں کب داخل ہوگا اور کن علاقوں میں شدید بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے؟

نواز شریف کے واپس نہ آنے کا اعلان کرنے والے قانون کو للکار کر عدالتوں کو منہ چڑا رہے ہیں، اب عدالتوں کو دیکھنا ہے کہ وہ نواز شریف کے گارنٹر کو کب بلاتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ وزیر اعلیٰ کی رفتار زیادہ اور بیوروکریسی کی کم ہے جس کا اہم مسئلہ استعداد اور بدنیتی کا ہے تاہم بیورو کریسی کی رفتار بڑھانے کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کپیسٹر لگانے جا رہے ہیں، اب جو عوام کے مسائل حل نہیں کرے گا وہ بیورو کریٹ گھر جائے گا۔

اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہو چکی تھی: پولیس کا انکشاف

FOLLOW US