Monday January 20, 2025

مون سون کا سلسلہ پاکستان میں کب داخل ہوگا اور کن علاقوں میں شدید بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے؟

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی جس کے باعث ہفتے کی شام اور رات سے بدھ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ملتان میں راہ چلتی لڑکی کو موٹر سائیکل پر سوار ہونے کیلئے زبردستی کرنے والا اوباش اپنے انجام کو پہنچ گیا

خیبر پختونخوا میں اتوار کی شام اور رات سے بدھ کے دوران دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، استور، دیامر، سکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ پیر کی شام سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پہلا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ بارانی علاقوں میں واٹر سٹریس میں قدرے کمی ہوگی اور پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

FOLLOW US