Monday January 20, 2025

اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہو چکی تھی: پولیس کا انکشاف

اسلام آباد : اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی، واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہو چکی تھی، ایک انٹرویو کیلئے اسلام آباد آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس پی انویسٹی گیشن عطاءالرحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد واقعے کے حوالے سے بتایا کہ عثمان مرزا کی جانب سے ہراساں کیے گئے لڑکا لڑکی کی آپس میں شادی ہوچکی ہے اور پولیس ان سے رابطے میں ہے۔ جب واقعہ رونما ہوا اس وقت وہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے منگیتر تھے تاہم ہراسگی واقعے کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔ جس فلیٹ میں یہ واقعہ ہوا وہ ملزم عثمان مرزا نے کرائے پر لیا ہوا تھا جس کی ایک چابی اس نے اپنے ایک دوست کو دی ہوئی تھی۔

دلیپ کمار کی فوتگی پر ان کے گھر جانے والے شاہ رخ کی سائرہ بانو ساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر آئی کہ مداح غصے سے پاگل

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم عثمان مرزا کے اس دوست نے وہ چابی متاثرہ جوڑے کو رات قیام کیلئے دی تھی، متاثرہ لڑکا لڑکی اسلام آباد انٹرویو دینے کے آئے ہوئے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عطاءالرحمان نے بتایا ہے کہ لوگ ایسے کیسز میں بدنامی کے ڈر سے سامنے نہیں آتے لیکن متاثرہ لڑکا اور لڑکی سے بھی ہم رابطے میں ہیں اور انہیں یقین دلایا ہے کہ پولیس اور سوسائٹی آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔ بھرپور سپورٹ کا یقین دلانے کے بعد متاثرہ جوڑا پولیس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم وہاں تعاون کریں گے۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آبادتشدد کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں ، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کیس کا نوٹس لیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکا ‏اور لڑکی بھی ملزمان کے خلاف کیس دائر کرنے کے لیے تیار ہیں، اب ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ملزمان کو سزا ‏ملے جس کے لیے اسلام آبادپولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جس کے نتیجے میں تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے ، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس ‏عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو۔

لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر عثمان مرزا و دیگر ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے

FOLLOW US