Wednesday January 22, 2025

قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے

اٹک : قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں شاہان ملک فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی، ملک شاہان کو سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

ڈاکٹرز نے پی پی رہنما کی موت کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔

لاہور میں روزانہ 25 ہزار چالان ہونے کا انکشاف، وارڈن کو ایک چالان پر کتنی کمیشن ملتی ہے ؟ حیران کن انکشاف

FOLLOW US