Tuesday April 30, 2024

لاہور میں روزانہ 25 ہزار چالان ہونے کا انکشاف، وارڈن کو ایک چالان پر کتنی کمیشن ملتی ہے ؟ حیران کن انکشاف

لاہور : صوبائی دارلحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر بیس سے 25 ہزار چالان ہونے کا انکشاف ہواہے اور ہر وارڈن کو چالان پر 20 فیصد کمیشن ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہر چالان پر ٹریفک وارڈن کا 20 فیصد کمیشن ختم کرنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے ، قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ ٹریفک پولیس نے وارڈن کیلئے ہر چالان پر بیس فیصد کمیشن مقرر کر دی ہے ، کمیشن کی لالچ میں وارڈن دھڑا دھڑ چالان کر رہے ہیں۔ ہر چالان پر ٹریفک وارڈن کا بیس فیصد کمیشن ختم کیا جائے ۔

پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

معاشی محاذ پر تحریک انصاف کی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ایکسپورٹس، خدمات اور ترسیلات زر کی مد میں 60ارب ڈالر موصول

FOLLOW US