Wednesday January 22, 2025

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کاخدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمت بتدریج بڑھتے بڑھتے اب 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال اسی عرصے میں 43 ڈالر فی بیرل تھی۔حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے آپشن انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں ، کیونکہ قیمتیں بڑھانے کا سب سے بڑا آپشن لیوی میں کمی کرلینا تھا، جو اس وقت پیٹرول پر صفر ہے اور ڈیزل پر صرف ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر ہے۔

لاہور میں روزانہ 25 ہزار چالان ہونے کا انکشاف، وارڈن کو ایک چالان پر کتنی کمیشن ملتی ہے ؟ حیران کن انکشاف

ماضی میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے فی لیٹر تک بھی رہی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسے کم کرتے کرتے آخری حدوں تک جا چکی اور رواں مالی سال اس کی وصولی کا ہدف بھی 610 ارب روپے مقرر ہے,اگرحکومت نےپیٹرولیم لیوی نہ بڑھائی اور جی ایس ٹی بھی کم کیاتواسےٹیکس اہداف حاصل کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پھل فروش یوسف خان دلیپ کمار کیسے بنا ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US