Wednesday May 1, 2024

معاشی محاذ پر تحریک انصاف کی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ایکسپورٹس، خدمات اور ترسیلات زر کی مد میں 60ارب ڈالر موصول

اسلام آباد: معاشی محاذ پر تحریک انصاف کی حکومت کی بہت بڑی کامیابی، پاکستان کو ایک سال کے دوران ایکسپورٹس، خدمات اور ترسیلات زر کی مد میں 60ارب ڈالر موصول۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے گزشتہ حکومت اور حالیہ حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اینڈ فیملی منی لانڈرنگ کرتے تھے، بیرون ملک پاکستانیوں کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔ فرخ حبیب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2020-21ء میں ایکسپورٹس آف گڈز اینڈ سروسز اور ترسیلات زر میں 60 ارب ڈالر آئے، یہ تاریخی اضافہ 2018ء میں ن لیگ حکومت سے 10 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

فرخ حبیب نے کہا کہ 2018ء میں ن لیگ حکومت میں ایکسپورٹ اور ترسیلات زر پاکستان میں 50 ارب ڈالر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے آخری 3 سال میں ترسیلات زر بغیر اضافہ تقریباً 19 ارب ڈالر تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ بڑی درآمدی منڈیوں کو کی جانے والی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران چین کو کی جانے والی برآمدات 34 فیصد اضافہ سے 2.33 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2020 کے دوران چین کو 1.74 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران چین کو کی جانے والی برآمدات میں 586 ملین ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کو کی جانیوالی قومی برآمدات 19 فیصد اضافہ سے 1.3 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.5 ارب ڈالر تک بڑھی ہیں ۔ اسی طرح ہالینڈ کو کی جانے والی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے دوران 23 فیصد اضافہ سے ایک ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

نوکریاں ہی نوکریاں ،اپنے کاغذات تیار کرلیں،پھرنہ کہناخبر نہ ہوئی

مشیر تجارت نے کہا کہ مالی سال 21-2020 میں پو لینڈ کو کی جانے والی قومی برآمدات 28 فیصد اضافہ سے 308 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 20-2019 میں 241 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے مسائل کے باوجود ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک میں تعینات وزارت تجارت کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ برآمدات کے فروغ کے لئے برآمد کنندگان کو ہر طرح کی ممکنہ سہولیات میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔

FOLLOW US