Sunday January 19, 2025

گواد میں نوجوان صحافی پر تشدد کا معاملہ، جنرل (ر) عاصم باجوہ کا صدیق جان سے اظہار ہمدردی

اسلام آباد : گذشتہ ہفتے نوجوان صحافی صدیق جان کو گوادر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔صدیق جان اور نجی ٹی وی سے وابستہ ارشد شریف کے درمیان کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر چپقلش چل رہی تھی۔ گوادر میں صدیق جان اور ارشد شریف کا سامنا ہوا تو ارشد شریف، ان کے پروگرام پاور پلے کے پروڈیوسر عدیل راجہ اور ان کی ٹیم کے دو افراد نے صدیق جان پر حملہ کر دیا۔
ارشد شریف اور ان کے ساتھیوں نے صدیق جان کو نیچے گرا کر گھونسوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ موقع پر موجود زرائع کے مطابق صدیق جان کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخمی ہوئے تاہم صدیق جان سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ گوادر میں ایک انتہائی اہم ایونٹ ہونے جا رہا تھا جسے وہ خراب نہیں کرنا چاہ رہتے تھے۔

’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل‘، فیاض الحسن کی ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسی حوالے سے سینئر اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ چئیرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم باجوہ نے صدیق جان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سے ہمدردی ہے اور آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ بتائیں آپ اس معاملے پر کیا چاہتے ہیں۔تاہم صدیق جان نے کہا کہ اس ایونٹ کے لیے آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آئیں گے لہذا میں ابھی ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتا جس سے اس سارے معاملے کو نقصان پہنچے،جب اس ایونٹ کا اختتام ہو جائے گا تو میں اس پر بات کروں گا۔ اینکر عمران خان نے مزید کہا کہ صدیق جان اور ارشد شریف کے مابین لڑائی کا معاملہ ایک سال قبل کا ہے، اس دوران دونوں اسلام آباد میں بھی رہے، ایک سال بعد یہ سب کرنا نامناسب ہے،اگر ارشد شریف کو غصہ تھا تو وہ اسی وقت ان سے بات کرتے لیکن گوادر میں صحافیوں کو ریاست لے کر گئی، قومی مفاد کے لیے ان لوگوں کو اکٹھا کیا گیا اور ریاست ہی پیسے خرچ کر رہی ہے ایسے میں ایک اکیلے صحافی پر تشدد کرنا انتہائی نامناسب ہے۔ارشد شریف کو اس حرکت کا بہت نقصان ہوگا تاہم صدیق جان نے بطور صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے

عمران خان نے خاص سفارش پر مولانا فضل الرحمن کو ’ڈیزل ‘کہنا چھوڑدیا۔۔۔مولانا طاہر اشرفی کا انکشاف

FOLLOW US