Sunday January 19, 2025

’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل‘، فیاض الحسن کی ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ایک وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے دیکھ کر عوام حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا دبنگ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ،لاکھوں سپورٹرز اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ٹریفک کھلوانے کی ویڈیو کو شیئر کیا،وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں ٹریفک جام کے دوران گاڑی سے باہر نکل آئے۔ فیاض الحسن چوہان اپنی نگرانی اور ہدایات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں نکلواتے رہے۔ ایک وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے دیکھ کر عوام حیران رہ گئے ۔

والدین کا بچوں کی پرائیویسی میں حائل ہونا جرم قرار ، مرکزی علماء کونسل پاکستان نے گھریلو تشدد بل کی مخالفت کر دی

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ عوامی سیاست دان ہوں، عوام میں رہتا ہوں، پروٹوکول کا عادی نہیں۔فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو چئیر کرتے ہوئے خود لکھا کہ ’ملنگ وزیر کا دبنگ اسٹائل‘۔ انہوں نے لکھا کہ آپ نے آج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈان کا کام کرتے نہیں دیکھا ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقے اور محلے کے عوامی سڑک پر وہ کام کر دیا جسے دیکھ لر عوام دنگ رہ گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی سیاست دان ہوںم عوام میں رہتا ہوں ،مجھے پروٹوکول کی عادت نہیں ہے۔ ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی فیاض الحسن کے اسٹائل کو پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں، ۔خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔وہ ٹی وی پر مخالفین کو خوب جواب دینے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

کہا جاتا ہے ٹک ٹاک سے بے حیائی و بیہودگی پھیلتی ہے، پاکستانی اداکاراؤں نے جس طرح کے لباس پہنے ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا

FOLLOW US