Tuesday November 26, 2024

کہا جاتا ہے ٹک ٹاک سے بے حیائی و بیہودگی پھیلتی ہے، پاکستانی اداکاراؤں نے جس طرح کے لباس پہنے ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا

لاہور : ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس زیب تن کیے جانے کے معاملے پر پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی رد عمل دے دیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی اور بیہودگی پھیلائی جارہی ہے، لیکن پاکستانی اداکاراؤں نے جیسے بے شرمی والے لباس پہنے ہوتے ہیں ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عورت کے لباس سے متعلق بالکل ٹھیک کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بھی ٹک ٹاکر نے ایسی بے ہودگی والا لباس نہیں پہنا جس میں جسم کا کوئی حصہ ننگا ہو۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لبرل بھِی اداکاراوں کے لباس کو بے ہودہ ہی کہہ رہے ہیں، آج میڈیا کیوں چپ ہے؟ آج کسی میڈیا نے ان اداکاراوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اگر تنقید کرنی ہے تو ان چیزوں پر کریں۔

عمران خان نے خاص سفارش پر مولانا فضل الرحمن کو ’ڈیزل ‘کہنا چھوڑدیا۔۔۔مولانا طاہر اشرفی کا انکشاف

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر کاروباری اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے سالانہ ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی پانچویں تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی۔کورونا کی تیسری لہر کے بعد منعقد کیے جانے والے ایوارڈز تقریب میں نہ صرف ریڈ کارپٹ سجایا گیا بلکہ تقریب میں مہمانوں نے کورونا کی احتیاطی تدابیر کی بھی خلاف ورزی کی۔
تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔تاہم ہم سٹائل ایوارڈ شو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا کیونکہ بعض اداکاروں کی جانب سے ایسے لباس زیب تن کیے گئے جسے ہمارے معاشرے میں نامناسب تصور کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے مغربی لباس پہننے والی اداکاراؤں پر سخت تنقید کی ہے۔ایک صارف نے عمران خان کے پردے سے متعلق دئیے گئے بیان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھی تاہم اداکارؤں کے لباس دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان ٹھیک کہہ رہے تھے۔(وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین مختصر لباس پہنیں تو اس کا مردوں پر اثر ہوتا ہے) ۔

FOLLOW US