Sunday January 19, 2025

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کے روز ملک کے اکثر حصوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج نے سندھ پر خوب آگ برسائی جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوکنڈی ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں سورج کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

واقعہ پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے نمونوں کی جانچ نہ ہو سکی

FOLLOW US