Monday January 20, 2025

وزیر اعظم کی کوریج کیلئے گوادر گئے ارشد شریف اور صدیق جان میں پر تشدد جھگڑا ہوگیا

گوادر : وزیر اعظم عمران خان کی کوریج کیلئے گوادر گئے اینکر پرسن ارشد شریف اور رپورٹر صدیق جان میں پرتشدد جھگڑا ہوا ہے۔ صحافی امجد حسین بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ” ارشد شریف اور صدیق جان میں پھڈا.. لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ…گوادر ریسلنگ کا میدان بن گیا۔” اینکر پرسن اسد اللہ خان نے اس جھگڑے کو افسوسناک خبر قرار دیا اور اس کی تفصیلات ٹوئٹر پر بیان کیں۔ اسد اللہ خان کے مطابق ” گوادر میں صدیق جان پر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کا بدترین تشدد، صدیق جان زخمی۔ صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے حملہ کیا، ارشد شریف بذات خود مکے مارتے اور گالیاں دیتے رہے، تفصیلات کچھ دیر میں اپنے وی لاگ میں بتاتا ہوں۔” iخیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل سی پیک منصوبوں کے افتتاح کیلئے گوادر جانا ہے جس کے باعث بہت سے صحافی آج ہی گوادر پہنچ گئے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ارشد شریف اور صدیق جان کی آپس میں لڑائی کس بات پر ہوئی۔

سعودی عرب جانے کے خواہشمند چار ہزار پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

علیم ڈار نے حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹ امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی

FOLLOW US