Sunday January 19, 2025

علیم ڈار نے حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹ امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی

لاہور: علیم ڈار نے حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹ امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سابق مینجر اظہر زیدی کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے علیم ڈار اور احسن رضا کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی۔اس موقع پر علیم ڈار نے ساتھی امپائر احسن رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احسن نے سری لنکن بس پر حملے میں خود شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر ملکی میچ ریفری کرس براڈ پر لیٹ کر اس کی جان بچائی تھی تاہم اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی کسی حکومت نے آج تک ان کی اس جرات و بہادری پر احسن کے لیے کچھ نہیں کیا، پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب ہم دونوں کا کلب ہے اور اس کلب کے پلیٹ فارم سے حکومت سے اپیل ہے کہ احسن کو ستارہ جرات دیا جائے۔

سردار تنویر الیاس کی الیکشن مہم میں تیزی آ گئی ، سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے حمایت کا اعلان کردیا

FOLLOW US