Tuesday May 7, 2024

بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے خضدار اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خضدار اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.0ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کےکا مرکز خضدار سے شمال مشرق میں تھا ۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دکانوں سے باہرکھلی جگہوں پر نکل آئے ۔تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ۔

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ نے اکٹھے ویڈیو پیغام جاری کردیا

FOLLOW US