Sunday January 19, 2025

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ نے اکٹھے ویڈیو پیغام جاری کردیا

ممبئی : گزشتہ روزشادی کی پندرہویں سالگرہ منانے کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راﺅ نے علیحدگی کا اعلان کیا اور اب دونوں نے مشترکہ ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔ عامر خان کاکہناتھاکہ ’آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگا ہوگا، ہم اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ دونوں بہت خوش ہیں، ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں بدلاﺅ آیا ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں‘۔اس کے بعد دونوں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھاما لیکن بظاہر یہ مسکراہٹ قدرتی نہیں تھی ۔ مسٹر پرفیکٹ کاکہناتھاکہ ’پانی فاﺅنڈیشن ہمارے لیے آزاد ( جوڑے کا بیٹا) کی طرح ہے ، ہم لوگ ہمیشہ فیملی رہیں گے ، آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم خوش ہوں، بس ہمیں یہی کہنا تھا‘۔

کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں؟بڑی خبر آگئی

FOLLOW US