Sunday January 19, 2025

آصف زرداری کی طبیعت پھربگڑ گئی ،اپوزیشن کے حامی صحافی کا سابق صدر کی صحت کے متعلق خوفناک دعویٰ

کراچی(ویب ڈیسک ) اپوزیشن کے حامی صحافی اویس اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں غیر مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زداری کی حالت بہت خراب ہے (دماغی طور پر وہ ختم ہو چکے ہیں)۔ اب وینٹی لیٹر کی مدد سے ان کی سانس چل رہی ہے۔اویس اقبال نے مزید کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کب اس خبر کو عوام کے سامنے لاتے ہیں۔دوسری جانب نجی خبررساں ادارے نے بھی کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو دبئی سے اپنے شوہر کے ہمراہ تشریف لے آئی ہیں۔اس خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ سیشن اور عدالت میں پیشی سے تھکن کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی کیونکہ طبی ٹیم کی جانب سے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

خواتین کو شادی نہیں کرنی چاہئے ، آسٹریلوی خاتون نے ایسے دلائل سامنے رکھ دیئے کہ سوشل میڈیا پر نیاطوفان آگیا

بالی ووڈ اداکار عامرخان اور اہلیہ کرن راﺅ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر

FOLLOW US