کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ویڈیوز چئیرمین نیب کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی ایک ویڈیو حکومت کے پاس ہے جس پر انہیں نچایا جا رہا ہے۔ویڈیو کی آڑ میں حکومت ان سے کیا کیا کروا رہی ہے،چئیرمین نیب سلیکٹر حکومت سے سر سے پاؤں تک بلیک میل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا سب سے غلط استعمال چئیرمین کر رہے ہیں۔چئیرمین نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے لوگوں نے خودکشی کی،چئیرمین نیب ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل ہو رہے ہیں تو انہیں یہ عہدہ چھوڑ دینا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوں، میرے بیان کا 31 اے کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے، نیب کے قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کررہا ہے، نیب کو حکومت کے اشاروں پر استعمال کیا جا رہا ہے، نیب نے کہا حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضے کے الزام درست ہیں ، توقع نہیں تھی کہ حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کے پیٹ میں درد ہوگا۔
آرمی چیف کی سب سے زیادہ خوش آمد شہباز شریف نے کی، بوتل لے کر سامنے کھڑے ہو گئے
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، نیب اس ملک کے معزز لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، ظلم کرو اور لوگوں کامستقبل برباد کرو لیکن ہم بات بھی نہ کریں ایسا نہیں ہوسکتا ، جو مجھے بولنا ہے میں بولوں گا آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں ، چیئرمین نیب 80 سال کے ہوں گے، بد قسمتی سے ظالمانہ قانون نیب کا ہے، انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں پہلی پیشی پرپورے سال کا ریمانڈ لے لو میرا، مجھے نوٹس بھیجیں بلائیں میں ضمانت بھی نہیں کراؤں گا ، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچی ہیں، حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضے کے الزام درست ہیں ، توقع نہیں تھی کہ حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کے پیٹ میں درد ہوگا، میں کہہ رہا ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالو تو ان کوتکلیف ہورہی ہے۔