Sunday January 19, 2025

طالب علم تیاری پکڑیں، انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور : صوبہ پنجاب کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا، 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے ، اس ضمن میں تمام بورڈز نے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس بھی جاری کردی ہیں جب کہ بار این سی او سی کے ہدایات کےی روشنی میں کورونا ایس او پیز کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے ہوں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ دو ٹوک اعلان کرتا ہوں 10 جولائی کے بعد ہرصورت امتحانات ہوں گے، امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں دیا جائے گا، بچے امتحانات کیلئے اپنی تیاری جاری رکھیں ، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں 124 ارب روپے ہائر ایجوکیشن کیلئے رکھے گئے، اس سال 42.5 ارب روپے یونیورسٹیز کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کریں گےجب ہماری حکومت آئی تو کل 177 یونیورسٹیاں تھیں ، آج پاکستان میں 230 جامعات موجود ہیں۔

علی وزیر کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں، بلاول بھٹو کی آرمی چیف سے سفارش اپنے خلاف بات برداشت کرلیں گے لیکن جو بھی فوج کے ادارے کیخلاف بولے گا اسے نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء نے دوسری چیزوں کے ساتھ تعلیم کو بھی بہت متاثر کیا، کورونا وباء کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور سکولوں کو باربار بند کرنا پڑا، اسکول کھولنے اور امتحانات سے متعلق چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے ملکر فیصلے کیے، پہلی لہر کے دوران امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا جو انتہائی خوشگوار رہا، صوبوں نے مشاورت کی کہ امتحانات نہ لینے سے طلباء کا بہت نقصان ہوا ہے ، سب نے مل کر اصولی فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات آرہے ہیں ، پڑھائی کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے کورس کو کم کردیا گیا، لازمی مضامین کی بجائے اختیاری مضامین کے امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ، ایوان میں بات ہوئی کہ بچوں کو امتحانات لیے بغیر ہی پاس کردیا جائے۔ دو ٹوک اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ 10 جولائی کے بعد ہرصورت امتحانات ہوں گے ، جو پڑھ رہے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی تیاری جاری رکھیں ، امتحانات لینے کیلئے وقت بڑھا دیا ہے،امتحانات ضرور لیے جائیں گے ، ہم نے حتی الامکان کوش کی ہے کہ طلباء کا سال ضائع نہ ہو۔

زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

FOLLOW US